: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد ہوئے تشد کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی پر مرکز، ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جمعرات کو جواب طلب کیا جج ونیت سرن کی صدارت والی دو رکنی بنچ نے رنجنا اگنی ہوتری اور ایک دیگر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور الیکشن
کمیشن کو نوٹس جاری کئے۔
عدالت نے نوٹس کے جواب کے لئے ان تمام فریقین کو چار ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ حالانکہ عرضی ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو بھی فریق بنایا گیا تھا لیکن انہیں کوئی نوٹس نہیں جاری کیا گیا۔ لکھنو کی وکیل محترمہ اگنی ہوتری نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد کی غیرجانبدارانہ جانچ کرانے کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم قائم کرنے کی مانگ بھی عدالت سے کی ہے۔