: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ 16دسمبر(یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ اے ایم آئی ایم کی تنقید اور بی جے پی کی بی ٹیم قرار دئے جانے کے بعد اسد الدین اویسی نے آج ممتا بنرجی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال کے مسلمان ممتا بنرجی کی جاگیر نہیں ہیں ۔
ممتا بنرجی
نے ایک جلسے میں کہا تھا کہ بی جے پی کروڑوں روپے خرچ کرکے حیدرآباد کی ایک پارٹی کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مسٹر اویسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ مسلمان جو اپنے لئے سوچتے اور بولتے ہیں , ممتا بنرجی انہیں پسند نہیں کرتیں۔