: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
در گاپور ، 18 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے در گاپور دورے سے قبل ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست حکمراں پارٹی کی غلط حکمرانی کا شکار ہے مسٹر مودی نے کہا کہ مغربی بنگال کے لوگ اس امید کے ساتھ بھارتیہ جنتا
پارٹی (بی جے پی) کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہی پارٹی ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ مشرقی بردوان کے صنعتی شہر پہنچنے سے پہلے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ مغربی بنگال ترنمول کانگریس کی غلط حکمرانی سے دوچار ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ صرف بی جے پی ہی ترقی لاسکتی ہے ۔