the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 20/جنوری(یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی سے بھی شہریت ترمیمی ایکٹ; کے خلاف جلد ہی ریزولیشن پاس کیا جائے گا ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی جو شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کی شدید مخالفت کررہی ہیں نے دوسری ریاستوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیشن پاس کریں۔; کیرالہ کی سی پی ایم حکومت اور پنجاب کی کانگریس حکومت نے پہلے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیشن پاس کرچکی ہے۔; تاہم راجستھان کی کانگریس حکومت نے بھی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف 24جنوری کو ریزولیشن پاس کرانے کا اعلان کیا ہے۔; مہاراشٹر کی کی مہاوکاش آگاڑی حکومت بھی اس طرح کی ریزولیشن لانے پر غور کررہی ہے۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور چھتس گڑھ بھی اس پر غور کررہی ہے۔سینئر کانگریسی لیڈر احمد



پٹیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ریاستوں میں بھی پنجاب کے طرز پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیشن پاس کرایا جائے گا۔; ریاستی حکومتوں کے ذریعہ شہریت ترمیمی ایکٹ پر پاس کیے جارہیے ریزولیشن پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہم نے یہ غیر آئینی قدم ہے اور یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس قوانین کی پاسداری کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بنگال اسمبلی نے این آر سی کے خلاف ریزولیشن پاس کراتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں بنگال میں این آر سی کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔اسی مہینے بنگال اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ پر خصوصی ریزولیشن پاس کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ہم پہلے ہی اس معاملے میں ایک ریزولیشن پاس کرچکے ہیں۔; یواین آئی۔نور

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.