حیدرآباد10اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ بتکماں ساڑیاں تلنگانہ کی ایک کروڑ خواتین کے لئے ایک خوب صورت تحفہ ہے اور اس سے دوہزار سے زائد بنکروں کو مدد
مل رہی ہے۔
جاریہ سال 287سے زائد ڈیزائن کی ساڑیاں تیار کی گئی ہیں۔
تارک راما راو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر بھی ہیں،نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔