نئی دہلی، 11 اپریل (ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج مجموعی طور سے پرامن ووٹنگ ہوئی اور تریپورہ میں سب سے زیادہ 8ء81 فیصد اور مغربی بنگال میں 81 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر امیش سنہا نے آج یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ
17ویں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں 18 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر اقتدار ریاستوں کی 91 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے اور جموں وکشمیر سمیت سبھی علاقوں میں ووٹنگ کل ملاکر پرامن رہی۔ انہوں نے کہا کہ کہیں سے کسی بھی طرح کی بڑی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے اور ووٹروں میں ووٹنگ کے تئیں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔