: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 13 ڈسمبر (ذرائع) سائبرآباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے چارج سنبھالتے ہوئے، اویناش موہنتی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اولین ترجیح شہریوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا ہوگا- موہنتی نے اسٹیفن رویندر سے چارج سنبھالا، چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے،
انہوں نے کہا، "ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں اور ہم سے رابطہ کرنے والے ہر شخص کے ساتھ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ برتاؤ کریں"۔ 2005 بیچ کے آئی پی ایس افسر اویناش موہنتی، کمشنر کے عہدہ پر ترقی پانے سے پہلے سائبرآباد کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے-