بیجنگ، 9 جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر 12 سے 18 جولائی تک یہاں کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے
ترجمان ماؤننگ نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔
ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چین اور آسٹریلیا کی جامع تزویراتی شراکت داری دوسری دہائی میں داخل ہو رہی ہے۔