: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،11اگسٹ (ایجنسی) وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ ریاست بھر میں 17 اگسٹ سے 25 ستمبر تک خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے دیئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کے ٹیکوں سے متعلق عوامی شعور بیداری مہم کے پوسٹرس جاری کیے گئے
ہیں-
9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو یہ ٹیکے دیے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ سابق میں دیے گئے ٹیکوں کے باوجود تازہ طور پر 17 اگسٹ سے دیے جانے والے ٹیکوں کو بھی لینا ضروری ہے- ریاست میں 9 سے 15 سال کے بچوں کی تعداد 90 لاکھ ہے-
شہر کے کورنٹی فیور ہاسپٹل اور نیلوفر دواخانہ میں یہ ٹیکے کئی دنو ں سے دیے جارہے ہیں-