the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی‘ 23 اکتوبر(یو این آئی)کانگریس نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) کے ذریعہ ملک میں ہجومی تشدد‘ مذہبی قتل اور صحافیوں پر حملے جیسے جرائم کے اعدادوشمار شائع نہیں کرنے پر حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعدادو شمار چھپا کر وہ اپنی نااہلی کا مظاہرہ کررہی ہےکانگریس نے آج اپنے آفیشیئل ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا”وزارت داخلہ کا دعوی ہے کہ ہجومی تشدد کے ذریعہ قتل کرنے، مذہبی قتل او رصحافیوں پر حملے وغیرہ کے اعدادو شمار ’معتبر‘ نہیں ہیں اس لئے ان کو این سی آر بی کے اعدادوشمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت معتبر اعدادو شمار جمع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی یا پھر یہ اس کا اس سے بچنے کا آسان طریقہ ہےاس کے ساتھ ہی ایک اخبار کی خبر کو بھی پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے فسادات کے دوران عصمت دری‘ نفرت پھیلانے والے جرائم’صحافیوں پر حملے‘ آر ٹی آئی کارکنوں پر حملے‘ گائے کے نام پر ہونے والے قتل جیسے 25زمروں کے جرائم کے اعدادو شمار روک دئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

ایودھیا کا فیصلہ؟ کیا یہ فیصلہ درست ہے کہ بابری مسجد کو دوسری جگہ 5 ایکڑ زمین دینی چاہئے

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.