نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) بہار کی ووٹر لسٹ پر گہری نظر ثانی کے پہلے مرحلے میں اب تک 55 لاکھ ایسے نام ملے ہیں جن میں ووٹر کی موت ہو چکی ہے یا مستقل طور پر ریاست سے باہر جا چکے ہیں یا ایک سے زیادہ جگہوں پر نام درج ہے۔
آج شام جاری ایک پریس ریلیز میں کمیشن نے
کہا کہ فہرست میں ایک لاکھ نام ایسے ہیں جن میں ووٹرز سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ نظر ثانی کے پہلے مرحلے میں ووٹروں سے گنتی کے فارم بھرنے کی آخری تاریخ اب قریب ہے اور فہرست میں شامل 98.01 فیصد ووٹروں کے فارم موصول ہو چکے ہیں یا ان کے بارے میں معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔