: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ہونڈورس، 8اکتوبر (ایجنسی) وسطی امریکہ میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش کے سبب 12لوگوں کی موت ہوگئی اور املاک کا بھی کافی نفصان ہوا ہے۔ وسطی امریکہ میں گواٹے مالا سے کوسٹا ریکا کے درمیان
جمعرات کو زوردار بارش شروع ہوئی تھی جس کی وجہ سے کئی مقامات پر تودے گرنے اور اچانک سیلا ب کی وجہ سے 12لوگوں کی موت ہوگئی۔ بارش کی وجہ سے مکانات اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں لوگوں کوعارضی کیمپوں میں جانا پڑا ہے۔ جنوبی ہونڈورس میں کم از کم 260مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور چھ ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ پیر کو پورے ملک میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔