نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر جانے والے ہندوستان کے پہلے خلا باز شبھا نشو شکلا اے ایکس-4 مشن کے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ منگل کے روز بحفاظت زمین پر واپس لوٹ آئے اسپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے سمندر میں اترا۔ گروپ کیپٹن شکلا اور ان
کے ساتھی خلا بازوں نے آئی ایس ایس پر 18 دن گزارے۔ اس دوران انہوں نے متعد د سائنسی تحقیقات کی ہیں۔
چار خلا بازوں کو لے جانے والا خلائی جہاز پیر کے روز ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4:35 بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوا۔ بائیس گھنٹے سے زائد کے سفر کے بعد خلائی جہاز امریکہ میں کیلیفورنیا کے ساحل کے نزدیک سمندر میں اتر گیا۔