: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) حکومت نے آج کہا ہے کہ پاسپورٹ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے اور ایم پاسپورٹ پولیس ایپ میں ملک کے تمام پولیس اضلاع کوجوڑنے کا عمل تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا ، جس کے بعد پاسپورٹ سروس آسان ہوجائے گی۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج یہاں ’پاسپورٹ سیوا ڈے‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھر ن ، سکریٹری (سی پی وی) سنجے بھٹاچاریہ ، ایڈیشنل سکریٹری اور چیف پاسپورٹ آفیسر پربھات کمار موجود تھے۔
ڈاکٹر
جے شنکر نے کہا کہ وزارت خارجہ نے رواں سال فروری میں ڈیجی لاکر کو پاسپورٹ سروس پروگرام میں شامل کیا ہے ، جو پاسپورٹ خدمات کی ڈجیٹل تبدیلی کی سمت ایک اہم اقدام ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کو ڈیجی لاکر کے ذریعے پاسپورٹ کے لئے درکار دستاویزات دینے کی سہولت ملنا شروع ہوگئی ہے۔ انہیں اب اصل دستاویزات لانے کی ضرورت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ آدھار کو پاسپورٹ خدمات سے جوڑنے کا عمل جاری ہے ، اس سے پاسپورٹ کے اجراء کے عمل میں مزید آسانی ہوگی۔ اس کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔