: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 جون (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم بر لانے ریاستی اسمبلیوں سے کہا ہے کہ قانون سازی کے کاموں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کیا جانا چاہیے اور اس کام میں کار کردگی حاصل کرنے کے لیے جو بھی ضروری ہو گا ، ان کی مدد کی جائے گی۔
ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن انڈیاریجن زون - 2 کی
سالانہ کا نفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر بر لانے پیر کو کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) نئی ٹیکنالوجی کی اختراع کے لیے اہم ہے اور اس طرح کی نئی ٹیکنالوجی کو قانون سازی کے کاموں میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ ریاستی اسمبلیوں کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختراعات کو اپنانے کے لیے انہیں جو بھی تکنیکی مہارت درکار ہو گی، ہندوستان کی پارلیمنٹ فراہم کرے