: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اشو کا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خاں محمود آباد کو عبوری ضمانت دے دی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ آپریشن سندور سے متعلق کوئی بیان یا تبصرہ نہ کریں سپریم کورٹ کی دورکنی بنچ نے اس معاملے میں
تفتیش کرنے پر روک نہیں لگائی اور ہریانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو یہ ہدایت دی کہ وہ ایک تفتیشی کمیٹی تشکیل دیں جس میں تین آئی پی ایس افسران کو شامل کیا جائے جن میں ایک خاتون افسر بھی ہونی چاہئیں اور یہ پولیس افسران ریاست ہریانہ سے تعلق نہ رکھتے ہوں۔