: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/21نومبر(ایجنسی) صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج سلچر، آسام میں نمامی براک فیسٹول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وادیٔ براک کی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے اس کے بین ریاستی اور بین الاقوامی تجارت کے لئے ایک مرکز بن جانے کے امکانات ہیں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس امکان کو عملی شکل دینے کے لئے کنیکٹیوٹی سے متعلق کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ 'ایسٹ ویسٹ کوریڈور' کا شمال مشرقی حصہ جو آسام کے کچھار سے گجرات کے کچھ تک گیا ہے، سلچر سے ہی شروع ہوتا ہے۔ اگرتلا کو دہلی سے جوڑنے والی ایک براڈگیج ریلوے لائن بھی وادیٔ براک سے گزرتی ہے۔ ان سب چیزوں سے کاروبار اور سیاحت کو بہت فائدہ ہوگا۔'ایسٹ ویسٹ کوریڈور' کا شمال مشرقی حصہ جو آسام کے کچھار سے گجرات کے کچھ تک گیا ہے۔