the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/26جنوری(ایجنسی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں آج 70واں یوم جمہوریہ حب الوطنی کے جذبہ اور جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔ ہر جگہ قومی پرچم لہرایاگیا اور ملک کی آزادی کیلئے جانیں قربان کرنے والے مجاہدین آزادی اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ دونوں تلگوریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں ریاستوں میں قومی پرچم لہرایا ۔ حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں منعقدہ اہم سرکاری تقاریب میں گورنر نے پرچم کشائی انجام دی ۔

سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر رنگا رنگ پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد تلنگانہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق ریاستی حکومت انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے علاوہ مزید کئی پروگرام متعارف کرے گی۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">نرسمہن نے اب تک حاصل کی گئی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں کئے جارہے اقدامات کی تفصیل بیان کی ۔ آبپاشی کے بارے میں گورنر نے کہا کہ باوقار کالیشورم پروجیکٹ کے فوائد اس سال مانسون سے ہی عوام کو حاصل ہوجائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت پالموررنگا ریڈی " سیتا راما " ڈنڈی اور دیگر پروجیکٹس وقت پر مکمل کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔


انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آبپاشی پروجیکٹس پر ایک لاکھ 17ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔زمینات کے رجسٹریشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے دھرانی ویب سائٹ جلد کارکرد ہوجائیگی ۔ مشین بھاگیرتا کے بارے میں گورنر نے کہا کہ پینے کے پانی کی سربراہی کا یہ پرو گرام تکمیل کے قریب ہے اور اس سال مارچ تک تمام آبادیوں میں نل لگادےئے جائیں گے اور ریاست میں ہر گھر کو پینے کا صاف پانی سربراہ کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ تلنگانہ فی کس بجلی کے استعمال کے اعتبار سے پہلی ترقی پسند ریاست ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.