: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 اپریل (ذرائع) دہلی شراب پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پیر کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگا۔ کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیکل مشاورت کے لیے دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جسے
مسترد کر دیا گیا ہے۔ کیجروال نے درخواست میں تہاڑ جیل کے حکام کو انہیں انسولین دینے کی ہدایت دینے اور انکے شوگر لیول، ذیابیطس کو لیکر ہر روز 15 منٹ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈاکٹر سے میڈیکل مشورے کے لیے اجازت کی مانگ کی تھی- عدالت میں ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔