حیدر آباد 3 جولائی (یو این آئی) بی جے پی کی قومی نائب صدر و محبوب نگر کی رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ریاست میں کھاد کی قلت کے بارے میں جھوٹا پروپگنڈہ کرتے ہوئے کسانوں کو گمراہ
کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے سخت الفاظ پر مبنی اپنے بیان میں مرکز کو مورد الزام ٹہرانے پر ریاستی حکومت اور بی آرایس دونوں کی مذمت کی اور الزام لگایا کہ موجودہ کھاد کا بحران کا نگریس انتظامیہ کی بد انتظامی اور لاپر واہی سے پیدا ہوا ہے۔