حیدر آباد ، 11 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کانگریس کے صدر مہیش کمار گوڑ نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور انڈیا اتحاد کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی دہلی میں گرفتاری کو غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک
گیر تحریک کا آغاز کیا، لیکن وزیر اعظم مودی کی حکومت نے پریز کا گاندھی سمیت ایم پیز کو گرفتار کر لیا جو الیکشن کمیشن کے ذمہ داروں سے ملاقات کر کے ووٹ چوری پر یادداشت پیش کرنے کے لیے پر امن طور پر جارہے تھے۔
مہیش کمار گوڑ نے مطالبہ کیا کہ گرفتار شدہ ایم پیز کو فور رہا کیا جائے اور ووٹ چوری کے معاملے پر مکمل تحقیقات کر کے سخت کارروائی کی جائے۔