the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 20 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ جگہوں پر ہونے والی مسلح جھڑپوں میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔
یہ مسلح جھڑپیں ضلع شوپیاں کے ملہورہ اور ضلع پلوامہ کے ہاکری پورہ کاکہ پورہ میں رونما ہوئی ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملہورہ شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان پیر کی شام چھڑنے والے تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا



کہ ایک جنگجو پیر کی شام ہی مارا گیا تھا جبکہ دوسرا ایک منگل کی صبح مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جنگجوؤں کی لاشوں کو اسلحہ سمیت برآمد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شب آپریشن کو تاریکی کے پیش نظر روک دیا گیا تھا تاہم کارڈن کو مزید سخت کیا گیا تھا تاکہ پھنسے ہوئے جنگجو بھاگنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ ملہورہ میں آپریشن دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہو گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.