the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
ذرائع:

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں پہلے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کیلئے فزیبلٹی اسٹڈیز مکمل ہو چکی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ایئرپورٹ لاکھوں حجاج اور عمرہ زائرین کو بہتر سفری سہولت فراہم کرے گا اور اسے عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا۔منصوبہ خانگی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا اور اسے اس طرح ڈیزائن کیا جائے گا کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منفی اثر نہ پڑے۔ ایئرپورٹ کو حرم کی حدود سے باہر تعمیر کیا جائے گا اور اسے حرمین ہائی



اسپیڈ ریل سمیت دیگر ٹرانسپورٹ نظام سے جوڑا جائے گا، تاکہ زائرین کو آسان اور تیز سفر کی سہولت مل سکے۔ایئرپورٹ کو حرم کی حدود سے باہر تعمیر کیا جائے گا، جبکہ اسے میٹرو، تیز رفتار ریل اور بس نیٹ ورک سے جوڑنے کا منصوبہ ہے، تاکہ زائرین کو براہ راست اور آسان سفری سہولت میسر آ سکے۔ فی الحال مقام اور تعمیراتی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ منصوبہ سعودی عرب کے وژن کے تحت مکہ مکرمہ میں بڑے پیمانے پر جاری ترقیاتی اقدامات کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد زائرین کے سفر کو مزید سہل، محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.