حیدر آباد 16 جولائی (یو این آئی) آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈ رووائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں صرف ان ہی کی جماعت ہے جو عوام کے مختلف طبقات کے مسائل کو اجا گر کر رہی ہے اور این ڈی اے کی زیر قیادت تلگو دیشم پارٹی حکومت کو اس کی مبینہ دھو کہ دہی پر گھیر رہی ہے۔
نڈی پلی میں واقع وائی
ایس آر سی پی کے مرکزی دفتر میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے : ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہا
کسان، خواتین، بیروزگار نوجوان، طلبہ اور سرکاری ملازمین جیسے تمام طبقات کو در پیش مشکلات پر صرف وائی ایس آر کانگریس ہی آواز اٹھارہی ہے۔
ریاست میں اب صرف ایک ہی اپوزیشن جماعت باقی ہے اور وہ وائی ایس آر کانگریس ہے جو عوامی تکالیف پر رد عمل دے رہی ہے۔