نئی دہلی، 11 مارچ (یو این آئی) سابق رکن اسمبلی انل چودھری کو دہلی کانگریس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کانگریس سکریٹری جنرل کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری ریلیز میں اس کا اعلان کیا گیا۔
دہلی اسمبلی کے حال ہی میں ہوئے انتخابات میں کانگریس کی شرمناک شکست کے بعد ریاست کے پارٹی صدر سبھاش چوپڑا نے استعفی دے دیا تھا۔ مسٹر چودھری کے علاوہ ابھیشیک دت،
جے کشن، مودت اگروال، علی حسن اور محترمہ شیوانی چوپڑہ کو ریاستی کانگریس کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
محترمہ شیوانی مسٹر چوپڑا کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کالکا جی سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن ناکام رہیں تھیں۔ مسٹر جے کشن سابق رکن اسمبلی ہیں۔
پارٹی نے اس مرتبہ دہلی کانگریس کی کمان نوجوان لیڈروں کے ہاتھوں میں سونپی ہے۔