وجے واڑہ ، 14 مئی (یو این آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی ( وائی ایس آر سی پی ) لیڈر اور آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئر پر سن ذکیہ خانم بدھ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئیں۔
بی جے پی کے ریاستی
صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈگ گپتی پور ندیشوری نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں محترمہ خانم کو بی جے پی میں شامل کیا۔
بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے محترمہ خانم نے کونسل کی ڈپٹی چیئر پرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔