: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وجئے واڑہ، 25 جون (یو این آئی) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے پولٹ بیورو کے رکن والارا رمایا نے ہفتہ کے روز آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری سمیر شرما سے پولس کے خلاف ایف آئی آر کی کاپیاں ملزموں کے ساتھ شیئر کرنے کے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے
پر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر شرما کو لکھے ایک خط میں مسٹر رمایا نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ایف آئی آر کی رازداری کو فروغ دے رہی ہے، جو قدرتی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے۔