: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،11جنوری(یو این آئی)پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گاڑی کو جمعرات کے روز اننت ناگ میں حادثہ پیش آیا جس وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا تاہم محبوبہ مفتی بال بال بچ گئیں اطلاعات کے مطابق جمعرات کے
روز اننت ناگ میں سنگم کے نزدیک پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور کو چوٹ آئی جس سے علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔