نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو سیکورٹی کی خامی قرار دیتے ہوئے اسے انٹیلی جنس نظام کی بڑی ناکامی قرار
دیا اور کہا کہ اس کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ پوری طرح سے ذمہ دار ہیں کانگریس کے سابق فوجی محکمہ کے
چیئر مین کرنل روہت چو دھری اور ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) انوما آچاریہ نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ مکمل طور پر انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکورٹی کی خرابی تھی اور کی مسٹر شاہ کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔