: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،9 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اورکوآپریٹو کے وزیر امت شاہ نے جمعہ کے روز صدررام ناتھ کووند سے ملاقات کی راشٹرپتی بھون کے ذرائع نے بتایا کہ یہ مسٹر شاہ کی رسمی ملاقات تھی اس دوران انہوں نے صدر سے کئی امور پر تبادلہ خیال
بھی کیا سمجھا جاتا ہے کہ حال ہی میں حکومت نے ایک علیحدہ کوآپریٹو محکمہ تشکیل دیا ہے اور امت شاہ کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ امت شاہ سے صدر کے ساتھ ملاقات اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
اس سے پہلے محکمہ کوآپریٹو وزارت زراعت کے ماتحت تھا۔