the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 26 جون (ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر بدھ کو سری نگر پہنچے۔ یہ امت شاہ کا مرکزی وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ کشمیر ہے۔
مسٹر امت شاہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس میں ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال بالخصوص یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
اس کے علاوہ جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا میں حاضری دیں گے۔ وہ سری نگر میں مختلف وفود سے ملنے



کے علاوہ بی جے پی کور گروپ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
مسٹر امت شاہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے علیحدہ ملاقات کریں گے اور جمعرات کو قومی راجدھانی نئی دہلی کے لئے روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرسکتے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر جہاں مسٹر امت شاہ سیکورٹی اجلاس کی صدارت کرنے کے علاوہ مختلف وفود سے ملیں گے، کے ارد گرد کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.