the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سرینگر/29جون(ایجنسی) وادی کشمیر میں جمعہ کے روز بارش کی وجہ سے سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا کی یاترا معطل کردی گئی۔ بارش کی وجہ سے دونوں یاترا راستوں پہلگام اور بال تل پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔
یاترا کے پہلے دن جمعرات کو قریب 1300 یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں شیولنگم کے درشن کئے۔ یاترا کرنے والوں میں ریاستی گورنر نریندر ناتھ ووہرا اور اسمبلی سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ بھی شامل تھے۔ 



start;">سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتا یا مسلسل بارش اور یاترا راستوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے دونوں راستوں بشمول مختصر بال تل روٹ اور روایتی پہلگام راستوں پر یاترا معطل کردی گئی ہے"۔ انہوں نے بتایا "کسی بھی یاتری کو آج پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جن یاتریوں نے گذشتہ شام پوتر گھپا میں شیولنگم کے درشن کئے تھے، کو وہیں روکے رکھا گیا ہے"۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاترا کو معطل کرنے کا اقدام یاتریوں کی سیفٹی کے لئے لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا "یاترا کو یاتریوں کی سیفٹی کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.