گاندھی نگر،5جولائی(ایجنسی)گزشتہ کچھ وقت سے بغاوتی تیور اختیار کرنے والے کانگریس کے دو ارکان اسمبلی الپیش ٹھاکر اور ان کے ساتھ دھول سنگھ جھالا نے آج گجرات کی دو راجیہ سبھا سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کراس ووٹنگ کرکے بی جےپی امیدواروں کو ووٹ دینے کے بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دےدیا۔
الپیش نے گزشتہ 10 اپریل کو ہی کانگریس پر دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے سبھی عہدوں سے استعفی دینے کا دعوی کیاتھا لیکن انہوں نے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
کانگریس نے انہیں اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کےلئے اسمبلی اسپیکر اور ہائی کورٹ دونوں کا رخ کیاتھا۔