the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،17 اگست (یواین آئی)ماحولیات ،جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیرپرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ ’جنگلات کو ہونے والے نقصان کی تلافی سے متعلق فنڈ (کیمپا)‘ کےلئے دئے جانے والے پیسے سے شجرکاری نہ کرکے دوسرے کاموں میں خرچ کرنے والی ریاستوں کو مستقبل میں اس فنڈ سے ہونے والے الاٹمنٹ سے روکا جا سکتا ہے۔
جنگلات اور ماحولیات کے سلسلے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے سکریٹریوں اور سینئر افسروں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ پہلے ریاستوں کو پچھلے پانچ سال میں جنگلات کی ترقی کے اپنے بجٹ کا حساب دینا ہوگا اس کے بعد ہی آگے انہیں اور رقم جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو کیمپا فنڈ سے ملنے والی رقم کا کم از کم 80 فیصد شفاف طریقےسے شجرکاری پر خرچ کرنا ہوگا۔
مرکزی حکومت شجرکاری کےلئے کیمپا فنڈ سے ریاستوں کو ہر سال ایک مقررہ رقم جاری کرتی ہے۔اس کا مقصد



ریاستوں میں شجرکاری مہم چلا کر جنگلاتی علاقے بڑھانا ہے۔ایسی خبریں آرہی ہیں کہ ریاستی حکومتیں اس رقم کا استعمال فاریسٹ افسروں کو گاڑی خریدنے ،میٹنگ یں کرنے وغیرہ میں خرچ کررہی ہیں۔
مسٹر جاوڈیکر نے آج کی میٹنگ میں واضح طورپر انہیں آگاہ کرتے ہوئے کہا’’کیمپا کے پیسے آگئے تو ریاست اسی پیسےسے گاڑیاں خرید رہی ہیں۔ہم یہ دیکھیں گے کہ جنگلات کا بجٹ (پچھلے)پانچ سال میں کتنا بڑھا ہے اور اس کے بغیر کیمپا کا پیسہ نہیں ملے گا۔کیمپا کا جو پیسہ ملا ہے اس کا 80 فیصد صرف شجر کاری کےلئے ملے گا۔باقی 20 فیصد ہی صلاحیت کی توسیع کےلئے خرچ کر سکتے ہیں۔یہ پیسہ انفرااسٹرکچر پر برباد نہیں کیا جانا چاہئے۔‘‘
مرکزی وزیر ماحولیات نے کہاکہ مالی کمیشن نے مرکز سے ریاستوں کو ملنے والے حصے میں جنگلات کا حصہ سات فیصد بڑھاکر دس فیصد کردیا ہے۔اس سے ریاستوں کو زیادہ رقم مہیا ہوگی۔اس لئے انہیں جنگلات کا اپنا بجٹ بڑھانا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.