افغانستان 17 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) کابل میں ایک ہاسپٹل پر مبینہ فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد ہلاک اور تقریباً 250 زخمی ہوگئے۔ یہ دعویٰ طالبان حکومت کے ترجمان نے کیا ہے۔طالبان کے مطابق پاکستانی فضائی حملے میں نویں پولیس ڈسٹرکٹ میں قائم منشیات کے عادی افراد کے علاج کے مرکز کا بڑا حصہ
تباہ ہوگیا، جہاں بڑی تعداد میں مریض زیرِ علاج تھے۔ ترجمان نے اسے انسانی اصولوں کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔دوسری جانب پاکستان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں کسی ہاسپٹل کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔