the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ماضی میں مرکز کی طرف سے جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے بھیجی گئی بھاری رقومات مخصوص لوگوں کی نذر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ امسال جموں کشمیر میں اسکالرشپ فارم جمع کرنے والے تمام طلبا کو اسکالر شپ دی جائے گی موصوف وزیر مرکزی حکومت کی جموں وکشمیر میں جاری عوامی رابطہ مہم کے تحت منگل کے روز وارد وادی ہوئے اور سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ مرکزی



حکومت کی طرف سے ماضی میں جموں کشمیر کی ترقی کے لئے بھیجی گئی بھاری رقومات کچھ مخصوص لوگوں کے نذر ہی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا: 'یہاں رشوت کی بیماری بہت تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ مرکز سے یہاں پیسے نہیں آتے تھے، مرکز نے جموں کشمیر کی ترقی کے لئے اربوں کھربوں روپے بھیجے لیکن وہ کچھ مخصوص لوگوں کی ہی نذر ہوجاتے تھے جس سے یہاں کے عوام کو فائدہ نہیں مل گیا'۔
موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جموں کشمیر کے لئے بھیجا جانے والا ہر پیسہ یہاں کی تعمیر وترقی پر صرف ہوجائے۔
نقوی نے کہا کہ امسال جموں کشمیر میں اسکالر شپ فارم جمع کرنے والے تمام طلبا کو اسکالرشپ دی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.