: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تریواننت پورم، 28 مئی (یو این آئي) کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے 15 ویں ریاستی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا کہ ریاست کووڈ-19 کے لئے مفت، عمومی اور جلد ٹیکہ کاری کا وعدہ کرتی ہے۔
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے
مسٹر عارف محمد خان نے کہا کہ حکومت نے ویکسین کیلئے عالمی ٹینڈر طلب کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں اور ویکسین کے چیلنج کے لئے لوگوں کا تعاون ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں کووڈ-19 کا چیلنج درپیش ہونے کے باوجود معیشت میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔