: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چائنا، 18 ڈسمبر (ذرائع) چین مسلم اقلیتوں پر مسلسل نظر رکھ کر انہیں ستا رہا ہے- اس غیر اخلاقی کام میں باقی لوگ حکومت کی مدد کریں، یہ چین کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی علی بابا اشتہار کے ذریعہ بتا رہی ہے-
علی بابا کے بنائے سافٹ ویئر بھیڑ کی تصویر یا ویڈیو میں
موجود کسی یغور و دیگر مذہبی اقلیتوں کو آسانی سے پہچان سکتے ہیں- اپنے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کاروبار کے لیے بنی ویب سائٹ پر اس نے یہ تشہیر کی ہے-
سرویلنس انڈسٹری پبلیکیشن کی تحقیقات کے مطابق، اس سافٹ ویئر کو دہشت گردو، فحش مواد، اور دیگر چیزوں کی تلاش کے لیے بنایا جارہا تھا-