the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ،06 اکتوبر(ایجنسی) عظیم اتحاد کی تشکیل پر چہ مے گوئیوں کے درمیان بہوجن سماج پارٹی کے بعد اب سماج وادی پارٹی نے بھی مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ساتھ کے بجائے تن تنہا الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر کے عام انتخاب میں عظیم اتحاد کی تشکیل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سنیچر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صاف کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے بجائے ایس پی یا تو اکیلے یا پھر گونڈوانا گڑتنتر پارٹی کے ساتھ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔

مسٹر یادو نے یہاں صحافیوں سے کہا" ہم مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری میں تھے مگر انہوں نے ابھی تک ہم سے بات نہیں کی ہے۔ اب اور انتظار نہیں کیا جا سکتا۔ہم نے کانگریس کے ساتھ میدان میں نہ اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں گونڈوانا پارٹی سے



بات چیت چل رہی ہے"۔


انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلانات ہونے والے ہیں مگر بی جے پی کے خلاف اتحاد کے سلسلے میں کانگریس کی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے، کانگریس کے طر ز عمل کو دیکھتے ہو ئے دیگر ریاستوں میں اس کے ساتھ ملکر انتخاب میں حصہ لینے کی پارٹی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ بڑی پارٹی ہونے کی وجہ سے اتحاد کی ذمہ داری کانگریس کی ہے۔ اسی وجہ سے کانگریس کو دریا دلی کا مظاہرہ کرتے سبھی پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے ۔ بی ایس پی نے اپنا رخ صاف کردیا ہے اور ایس پی بھی اب انتظار کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ بی ایس پی یا ان کی پارٹی کسی کے ڈر میں فیصلہ نہیں کرتے ہیں۔ ضرورت پڑی تو بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کے امکانات پر بات کی جاسکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.