the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘ 19 ستمبر(ایجنسی)ہندوستانی فضائیہ کے نائب سربراہ ایر مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا کو فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل بی ایس دھنووا کی جگہ لیں گے جو اسی ماہ کے اواخر میں سبکدوش ہورہے ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان بھارت بھوشن بابو نے بتایا کہ حکومت نے ایر مارشل بھدوریا کو فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔وہ 30ستمبر کو عہدہ کا چارج سنبھالیں گے۔
وہ گذشتہ ماہ ہی ایر مارشل انل کھوسلہ کی جگہ پر فضائیہ کے نائب سربراہ بنائے گئے تھے۔ ایر مارشل بھدوریا کو 15جون 1980 میں فضائیہ کی فائٹرونگ میں کمیشن ملا تھا۔ میرٹ میں سر فہرست رہنے کے لئے انہیں ساورڈ آف آنر دیا گیا تھا۔ انہیں چار ہزار گھنٹے سے بھی زیادہ کے پرواز کا تجربہ ہے اور وہ اب تک 26طرح کے جنگی طیارے اڑا چکے ہیں۔



تقریباً 40سال کے کیریئر میں مختلف اہم اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ایر مارشل بھدوریا فرانس سے خریدے جانے والے رافیل جنگی طیار ہ کے سودے کے لئے بات چیت کرنے والی ٹیم کے سربراہ بھی تھے۔
ایر مارشل بھدوریا جنوب مغرب کے اہم سیکٹر میں جگوار جنگی طیارہ کے اسکوارڈن کمانڈر او رمختلف فضائی تربیتی مراکز کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ ملک میں ہی تیار سودیشی جنگی طیارہ تیجس کے پرواز کے تجرباتی مرکز کی کمان بھی وہ سنبھال چکے ہیں۔ نیشنل ڈیفنس اکاڈمی کے علاوہ وہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں فضائی اطاشی بھی رہ چکے ہیں۔ مختلف مہمات میں قابل ذکر خدمات کے لئے انہیں اتی وششٹ اور پرم وششٹ میڈلوں سے نوازا جاچکا ہے۔ ایر مارشل بھدوریا کو بھی اسی ماہ کے سبکدوش ہونا تھا لیکن حکومت نے انہیں فضائیہ کا نیا سربراہ کی ذمہ داری سونپ کر بڑی ذمہ داری دی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.