نئی دہلی ، یکم مئی (یو این آئی) ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے جمعرات کو ہیڈ کوارٹرانٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف میں چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (سی آئی ایس سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے بدھ کو ریٹائر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو کی جگہ لی۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے ایئر مارشل دکشت نے یہاں نیشنل وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی
اور بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ساؤتھ بلاک کے لان میں روایتی گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔
تقریباً چار دہائیوں پر محیط ایک ممتاز کیر ئیر میں ایئر مارشل دکشت نے مختلف کمانڈ ، اسٹاف اور تدریسی تقرریوں میں خدمات انجام دی ہیں اور انہیں ان کی خدمات کے لیے اتی وششٹ سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل اور وایو سینا میڈل سے نوازا گیا ہے۔