the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘ 27جون (ایجنسی) سرکاری فضائی کمپنی Air India ایر انڈیا کے ممبئی سے امریکہ کے نیوارک جارہے طیارہ میں بم ہونے کی اطلا ع ملنے کے بعد طیار ہ کو لندن میں اتار کر اس کی تلاشی لی گئی۔
ایر انڈیا کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ پرواز نمبر اے آئی 191 کو جمعرات کو احتیاط کے طور پر لندن کے اسٹینڈاسٹیڈ ہوائی اڈے پر اتاراگیا کیوں کہ اس میں بم ہونے کی دھمکی ملی تھی۔ حالانکہ ترجمان نے فی الحال مزید کوئی اطلاع دینے
Air India london


align="Center" border="" hspace="" vspace="">
سے انکار کردیا۔
دوسری طرف اسٹینڈ اسٹیڈ ہوائی اڈے نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایر انڈیاکا بوئنگ 777 مقامی وقت کے مطابق 10.15 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر تقریبا َ دو بجکر 45منٹ) کے قریب ہوائی اڈے پر حفاظت کے ساتھ اتار لیا گیا۔ ایسکس پولیس ہوائی اڈے پر پوری طرح مستعد تھی۔ طیارہ کو رن وے سے دور ایک جگہ لے جایا گیا۔
ایر انڈیا کے طیارہ کی پور ی جانچ کی جارہی ہے جب کہ اسٹینڈ اسٹیڈ ہوائی اڈے کے رن وے پر طیاروں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.