: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنکاک، 13 جون (یو این آئی) ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس نے جمعہ کو تھائی لینڈ کے ریسورٹ جزیرے فوکیٹ سے دہلی کے لیے پرواز کی تھی، بم کی دھمکی ملنے کے بعد اسے واپس ہوائی اڈے پر ایمر جنسی لینڈنگ کرنی پڑی فوکیٹ ہوائی اڈے کے افسران نے یہ اطلاع دی مقامی میڈیا نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی 379 کو بعد میں بحفاظت اتار لیا گیا تھائی لینڈ
ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ طیارے کی ہنگامی حالت میں لینڈنگ کے بعد مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ طیارے کی مکمل تلاشی لینے کے بعد اس کے اندر سے کوئی بم نہیں ملا۔
تھائی لینڈ کے ہوائی اڈے کے افسران اس مسافر سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جس نے ہوائی جہاز پر بم کی دھمکی والا نوٹ دکھایا تھا۔ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔