نئی دہلی/10جولائی(ایجنسی) ایئرفرانس Air France نے منگل کو دیر رات کو دہلی ایئرپورٹ پر فلائٹ میں سوار 26 مسافروں کو اتارنے کو کہا، دہلی سے پیرس جانے والی اس فلائٹ کے عملہ نے ان مسافروں سے کہا کہ وہ اس جہاز سے اتر جائے- کیونکہ ٹیکنیکل پرابلم کی وجہ سے یہ اڑان نہیں بھرپارہی ہے-
نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو ٹیوٹ کیا ہے- 33 سکنڈ کے اس ویڈیو میں آپ سن سکتے ہیں کہ فلائٹ نمبر AF225 جو دہلی سے پیرس کے لیے اڑان بھرنے والی تھی- اسکے عملے نے اعلان کررہے ہیں کہ ٹیکنیکل وجہ سے سامان کو اور ساتھ میں 26 مسافروں کو آف لوڈ کرنا ہوگا- اس میں جو مسافرشامل ہونا چاہتے ہیں وہ سامنے آئے-