: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 04 اپریل (یو این آئی) فضائیہ کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو لداخ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران نقصان پہنچا، حالانکہ اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔
فضائیہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ اپاچی ہیلی کاپٹر بدھ کو معمول کی آپریشنل پرواز پر تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور ایک اونچے پہاڑی علاقے
میں اچانک لینڈنگ کے دوران اسے نقصان پہنچا۔
ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انہیں قریبی ایئر میں لے جایا گیا ہے۔ اس
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فضائیہ اس وقت اپنی سب سے بڑی مشق گگن شکتی کر رہی ہے اور اس میں ہزاروں فضائی جنگجو اور فضائیہ کے چھوٹے بڑے پلیٹ فارم حصہ لے رہے ہیں۔