نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور متاثرہ افراد کے تئیں گہری ہمدردی ظاہر کی ہے مسٹر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”احمد آباد میں پیش آنے والے المناک حادثے نے ہمیں صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور یہ دل
دہلانے والا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں میری ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ میں وزراء اور حکام کے رابطے میں ہوں جو متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایئر انڈیا کا ایک ڈریم لائنر بوئنگ 787 ہوائی جہاز آج دو پہر احمد آباد سے لندن کے لیے پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ جہاز میں 230 مسافر ، دو پائلٹ اور عملے کے 10 دیگر ارکان سوار تھے۔