: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ/24/جنوری(ایجنسی) اقوام متحدہ کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ عھد تمیمی نے خواہ کچھ بھی کیا ہو، لیکن 16 برس لڑکی کو قید میں رکھنے کے عمل کسی بھی طرح جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
قیدیوں کے ساتھ عفو درگزر کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی حکام سے 16 برس کمسن فلسطینی جہد کار عھد تمیمی کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ عھدد تمیمی نے 15 دسمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کیا تھا ۔اس جرم کی
پاداش میں اسرائیلی قابض فوج نے 17 دسمبر کی رات رملہ کے شمال میں نبی صالح گاوں میں واقع عھد تمیمی کے گھر پر چھاپے ماری کے بعد انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
' خواہ تمیمی نے کچھ بھی کیا ہو، لیکن 16 برس کی لڑکی کو حراست میں رکھنا کسی بھی طرح درست نہیں ہو سکتا ہے' یہ باتیں ایمنسٹی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ڈپٹی ڈائرکٹرماجدلینا مغربی نے اپنے درخواست میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ' اسرائیلی حکام عھد تمیمی کو بلا تاخیر رہا کرے'۔