: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 09 اپریل (یواین آئی) ہندوستان اور قزاقستان نے دفاعی شعبہ اور متعلقہ صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو یہاں قزاقستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل نورلن یرمیک بیوف کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے تربیت ، دفاعی مشقوں اور صلاحیت سازی کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی کے دفاعی صنعتی تعاون کے امکان پر
غوروفکر کرنا چاہئے۔
قزاقستان کے وزیر دفاع نے مسٹر سنگھ کا لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) میں ہندوستانی بٹالین کے حصے کے طور پر قزاقستان کی فوجی دستے کی تعیناتی کے لئے موقع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرا نے سالانہ قاج انڈ مشق کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، نیول صدر ایڈمرل کرمبیر سنگھ ، سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار ، سیکرٹری (دفاعی پیداوار) راج کمار اور وزارت دفاع کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔