: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سرینگر/11جنوری(ایجنسی) پارلیمنٹ پر حملہ کے قصوروار محمد افضل گرو جسے 9 فروری 2013 کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، کے بیٹے غالب افضل گرو نے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجویشن (بوس) کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں نمبر کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے سال 2016 میں بھی میٹرک کے
امتحانات میں 500 میں سے 474 نمبر حاصل کرکے 19 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات کی صبح کیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 61 اعشاریہ 44 رہا ہے۔