: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 15 ،اگست(ایجنسی)آج دوہرا جشن اورخوشیاں منائی جارہی ہیں کیونکہ ملک ایک طرف جہاں آزادی کے 73سال کی تقاریب منارہا ہے تو وہیں آج رکشا بندھن کا تہوار بھی نہایت ہی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاجارہا ہے۔یہ دوہری خوشی ہے کیونکہ ملک میں 19سال بعد رکشا بندھن اور یوم آزادی ایک ساتھ آئے ہیں جن کی تقاریب ایک ساتھ منعقد کی جارہی ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں لوگوں نے جہاں جشن منایا،ٹیلی ویثرن پر پریڈ، قومی جھنڈا لہرانے،دیگر خصوصی پروگراموں کامشاہدہ کیا اور تعلیمی اداروں میں تقاریب کا اہتمام کیا وہیں دوسری طرف بہن اور بھائی کی اٹوٹ محبت وبندھن کی ایک علامت رکشابندھن کا تہوار بھی منایا
گیاجس میں بہنوں نے اپنے بھائیوں کے ہاتھوں پر راکھی باندھی اور ان کی صحت مندی کے ساتھ ساتھ لمبی عمر کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تو بھائیوں نے بھی اپنی بہنوں کی سلامتی وتحفظ کے عہد کا اعادہ کیا۔ رکشا بندھن کا تہواربھائیوں اور بہنوں کے مابین قائم محبت واعتماد کے ابدی رشتے کا نقیب ہے۔یہ ہمارے معاشرہ میں بھائیوں اور بہنوں کے مابین استوار محبت وشفقت کے تعلق کو تقویت دیتا ہے۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیتوں نے عہد کیا کہ ہمارے معاشرہ میں خواتین کو روایتی طور سے جو وقار اور احترا م حاصل رہا ہے، اس شاندار روایت کو برقراررکھاجائے گا۔ اس موقع پر منادر میں خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس مرتبہ بازاروں میں انوکھے اقسام کی راکھیاں دیکھی گئیں ۔